Sep ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • میری بیسٹ / کمشنر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، نیویارک
    میری بیسٹ / کمشنر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، نیویارک

نیویارک کے گورنر نے پولیو وبا پھیل جانے پر ایمرجنسی ناٖفذ کر دی۔

غیرملکی ذرائع کے مطابق نیویارک کے گورنر نے پولیو وبا پھیل جانے پر ایمرجنسی ناٖفذ کر دی۔ ریاست کے شعبۂ صحت  کے حکام کو امید ہے کہ گورنر کیتھی ہوچال کے پولیو ایمرجنسی نافذ کرنے سے  ایمرجنسی  اسٹاف، مڈوائف سٹاف اور میڈیکل اسٹور والوں  کو پولیو ویکسین رکھنے اور پلانے کی اجازت مل جائے گی۔ اس کے علاوہ  صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے تمام مراکز پر لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ پولیو مہم کا سارا ڈیٹا نیورک کے شعبۂ صحت کو بھیجیں تاکہ اس بات کی نشاہدہی ہو سکے کہ کن کن مقامات پر پولیو کے خلاف  کام کرنا ہے۔

جمعہ کے دن جاری ہونے والے ایک بیان میں ریاست کے ہیلتھ کمشنر نے کہا کہ پولیو کے خلاف ہم صرف بیٹھ کر تالیاں نہیں بجا سکتے بلکہ پولیو ویکسین لگائے جانے کا بھی انتظار نہ کیا جائے۔ شعبۂ صحت کے ریاستی حکام نے مزید کہا کہ کام کاج پر جانے والے افراد، اسکولوں کے طالب علم، اررنج، راک لینڈ، ناساؤ، سلیوان اور نیویارک میں رہنے والے افراد پولیو وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں پہلی مرتبہ نیویارک میں  پولیو وائرس کا کوئی کیس سامنے آیا ہے اور یہ ایک دہائی کا پہلا کیس ہے۔ ایک غیر ویکسین شدہ فرد کو پولیو کا وائرس ایک ایسے شخص سے منتقل ہوا تھا جس نے  پولیو کے وہ قطرے لئے تھے  جو 2000ء کے بعد نیویارک میں استعمال نہیں ہوتے۔ منہ کے ذریعے دی جانی والی اس ویکسین کے اندر پولیو کے زندہ وائرس  کی بہت تھوڑی سی مقدار موجود ہوتی ہے اور پولیو کا یہ وائرس اُن علاقوں میں پھیل سکتا ہے جہاں پولیو کے قطرے نہ پلائے گئے ہوں۔

 

ٹیگس