متحدہ عرب امارات نے چاند کے سفر پر اپنا پہلا مشن خلا میں روانہ کردیا ہے جوایک چھوٹی خلائی گاڑی پر مشتمل ہے۔
مریخ پر موجود ناسا کے ہیلی کاپٹر اِنجینوئیٹی نے 35 ویں پرواز مکمل کرتے ہوئے مریخی ماحول میں 46 فِٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
سائنسدانوں نے ایک قدیم ڈائناسور کی ہڈیاں دریافت کی ہیں جو پرندے کی شکل کا تھا اور بطخ کی مانند ایک اچھا تیراک اور غوطہ خور بھی تھا۔
وہ دن دور نہیں جب مخصوص اسمارٹ واچ فارم میں مویشیوں کی صحت، دودھ, بچوں کی پیداوار اور ان کی نقل وحرکت پر نظر رکھ سکے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جانوروں کے چلنے پھرنے سے ہی اسمارٹ واچ بجلی بناتی رہے گی۔
موسمیاتی تبدیلی کے پیشِ نظر کاربن اخراج میں کمی لانے کے لیے رولز رائس کے انجینئروں نے ہائیڈروجن سے چلنے والے جیٹ انجن کی کامیاب تجربہ کرلیا۔
ماہرین نے ایک چھلّے نما انگوٹھی بنائی ہے جو مچھردانی کا کام کرتے ہوئے دھیرے دھیرے ماحول دوست دوا خارج کرتی ہے اور مچھر آپ سے دور رہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غریب اور کم آمدنی والے ممالک میں گرمی کی لہریں (ہیٹ ویو) عام ہوگئی ہیں اور مختصر ہیٹ ویو سے ان ممالک پر پورے سال منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ مختصر وقفے کی ہیٹ ویو سے پورے سال جی ڈی پی کی شرح 7 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔
چین نے اپنے خلائی سٹیشن کی تکمیل کےلئے آخری موڈیول خلا میں لانگ مارچ 5 راکٹ کے ذریعے کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔
ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہر ہفتے فی شخص کھائے جانے والے دو برگر میں استعمال کیے جانے والے بیف کے برابر گوشت کی کھپت میں کمی سے موسمیاتی بحران کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ایک نئی کمپنی نے دنیا کے تیزرفتار ترین جوتے بنانے کا اعلان کیا ہے جو عام چلنے کو دوڑنےمیں بدلتے ہوئے آپ کی رفتار کو ڈھائی گنا بڑھا سکتے ہیں۔ اسے جوتے اور اسکیٹ کے درمیان کی کوئی شے کہا جاسکتا ہے۔