Sep ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • بیت المقدس میں صیہونیت مخالف کارروائی ، کم سے کم بیس صیہونی ہلاک و زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں مجاہدین کی صیہونیت مخالف ایک کارروائی میں کم سے کم بیس صیہونی ہلاک و زخمی ہوئے ہيں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے راموت چوراہے کے قریب فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا ہے صیہونی حکومت کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ بیس صیہونی زخمی ہوئے ہيں ۔

اسرائیلی میڈيا کا کہنا ہے کہ اس کارروائي میں پانچ صیہونی ہلاک ہوئے ہيں ذرائع کے مطابق چھے زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔

کہا جا رہا ہے کہ اس کارروائي کو انجام دینے والے دو افراد تھے اور انھوں نے صیہونیوں کی حامل بس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی میڈيا کے مطابق اس شہادت پسندانہ کارروائی کو انجام دینے والے دونوں افراد  بھی شہید ہوگئےابھی مزید تفصیلات سامنے نہيں آئي ہیں ۔ 

ٹیگس