Sep ۰۸, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
  • انتالیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب، کئ کتابوں کی رونمائی

تہران میں منعقدہ انتالیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اسلامی اتحاد پر، جدید کتابوں کی رونمائی کی گئی ہے۔

سحرنیوز/ایران:ایران پریس کے مطابق انتالیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے موقع پر اسلامی اتحاد سے متعلق جن کتابوں کی رونمائی کی گئی ہے، ان میں محسن مدنی نژاد کی کتاب محمد (ص) پیغمبر رحمت وامت ، اخلاق نبوی اور تہذیبی ڈھانچوں اور امت سازی کے درمیان بنیادی ربط ، محمد علی مشائخی پور کی کتاب امام علی علیہ السلام کی سیرت اور کلام میں اسلامی اتحاد کا مطالعہ ، خلیل عالمی کی کتاب تیونس میں مذہبی رجحانات کا ایک تعارف ، مصطفی اسکندری کی کتاب عراق کے مذہبی رجحانات کا ایک تعارف ، اس کےعلاوہ بھی متعدد کتابیں اور اسلامی اتحاد پر انتالیسویں بین الاقوامی کانفرنس کے مقالات کا مجموعہ بھی ان میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کی ولادت با سعادت کے پندرہ سو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے آج تہران میں انتالیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب آج "پیغمبر رحمت اور امت اسلامیہ" کے نعرے کے ساتھ منعقد ہوئی۔

اس کانفرنس میں اسّی سے زیادہ ، سربراہان مملکت کے مشیروں کی سطح پر ممتاز علماء اور مفتیان اعظم ، بڑی اسلامی جماعتوں کے سربراہان اور ان کے نائبین، اور اسلامی ممالک کے سابق وزرائے اعظم اور مسلم تنظیموں کے سربراہاں بھی انتالیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے مہمان ہیں۔

 

 

ٹیگس