Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • چینی خلائی سٹیشن کی تکمیل کرنے والا آخری موڈیول کامیابی سے خلاء میں جڑ گیا

چین نے اپنے خلائی سٹیشن کی تکمیل کےلئے آخری موڈیول خلا میں لانگ مارچ 5 راکٹ کے ذریعے کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔

سحرنیوز/ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی: چین نے اپنے خلائی سٹیشن ٹیان گانگ کی تکمیل کےلئے آخری موڈیول لانگ مارچ 5 راکٹ کے ذریعے خلا میں کامیابی کے ساتھ بھیج دیا ہے جو کامیابی کے ساتھ مرکزی خلائی سٹیشن کے سٹرکچر کے ساتھ جڑ گیا ہے جو خلائی میدان میں چین کی ایک بہت بڑی کامیابی شمار کی جارہی ہے۔

چین خلائی پروگرام تیزی سے کامیابی کے مراحل طے کر رہا ہے۔ چینی خلائی ادارے نے چاند اور مریخ پر روبوٹ مشن کامیابی کے ساتھ بھیجے ہیں اور اس طرح وہ دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے خلائی مدار میں انسان بھیجے ہیں۔

چین کو 2011ءمیں بین الاقوامی سپیس سٹیشن سے نکال دیا گیا تھا جب واشنگٹن نے امریکی خلائی ادارے ناسا پر بیجنگ کے ساتھ تعاون کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔

ٹیان گانگ خلائی سٹیشن کی تکمیل کا معنی یہ ہوگا کہ اب چین امریکا ، روس اور یورپ کی طرح خلائی میدان میں برابر کا ایک شریک ہے۔

چینی تجزیہ نگار چن لین نے اس مشن کی کامیابی پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سائنسی اور کمرشل نقطہ نظر سے نئی پارٹیوں کا آنا اچھی بات ہے، اس سے مقابلہ کی فضا پیدا ہوتی ہے اور مقابلہ کی فضا تخلیقی پن لے کے آتی ہے۔

چینی خلائی سٹیشن کے آخری موڈیول کو خلاء میں لانگ مارچ 5 راکٹ کے ذریعے بھیجنے جانے کا منظر بہت سے لوگوں 3:27منٹ پر اپنی آنکھوں سے دیکھا اور اپنے کیمرے کی آنکھوں سے اسے ہمیشہ کےلئے محفوظ بھی کر لیا۔

دس منٹ بعد ون چینگ لانچنگ سائٹ کے کمانڈر ڈینگ ھونگ کن نے اعلان کیا کہ مشن کامیابی سےپورا کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو سال میں چین نے اپنے خلائی مشن کی تکمیل کےلئے مسلسل خلا میں راکٹ بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور حالیہ بھیجا جانے والا مینگٹیان موڈیول اس سلسلے کا تیسرا اور آخری حصہ تھا جو چینی ٹی شکل کے خلائی سٹیشن کی تکمیل کرے گا جو 18 میٹر لمبا ہے اور اس کا وزن 23 میٹرک ٹن ہے۔

چینی خلائی تحقیق کے ادارے کے مطابق ٹیان گانگ خلائی سٹیشن میں تین خلانورد ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

یہ تین خلاء نورد جون کے مہینے میں چھ ماہ کےلئے اس خلائی سٹیشن میں آئے تھے جو ٹیان گانگ خلائی سٹیشن کے مختلف حصوں کو جوڑنے، خلائی چہل قدمی کے علاوہ مختلف تجربات بھی انجام دیں گے۔

اگلے مہینے ایک کارگو خلائی راکٹ بھیجا جائے گا جو چینی خلائی سٹیشن کے ساتھ جا کر جڑے گا۔ اس کے علاوہ دسمبر 2022ء میں تین مزید خلا نوردوں کے لے کر ایک اور راکٹ خلا میں چھوڑا جائے گا جس سے خلائی سٹیشن میں خلا نوردوں کی تعداد چھ ہوجائے گی۔

ٹیگس