ناسا کے ہیلی کاپٹر نے پرواز کا ریکارڈ توڑ دیا
Dec ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
مریخ پر موجود ناسا کے ہیلی کاپٹر اِنجینوئیٹی نے 35 ویں پرواز مکمل کرتے ہوئے مریخی ماحول میں 46 فِٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
سحر نیوز/ سائنس اور ٹکنالوجی: ناسا ریکارڈ کے مطابق تقریباً دو کلو وزنی اس چوپر نے اس سے قبل 39 فِٹ کی بلند پرواز کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کی جانے والی پرواز 22 نومبر کے بعد پہلی پرواز تھی۔
اس پرواز کا مقصد ہیلی کاپٹر کے مقام کو بدلنا تھا تاکہ وہ پرزروینس روور کے ساتھ رابطے کو قائم رکھ سکے۔
ناسا کے مطابق روور مریخ پر 45 کلو میٹر چوڑے جیزیرو گڑھے میں قدیم زندگی کے آثار کی تلاش کے لیے موجود ہے۔
ناسا کا یہ پرزروینس روور فروری 2021 میں مریخ پر اترا تھا۔