تیونس میں غزہ کے لئے امداد لے جانے والے جہاز کا شاندار استقبال
تیونس کے عوام نے سیدی بوسعید بندرگاہ پہنچ کرغزہ پٹی کے محصور عوام کے لئے انساندوستانہ امداد کے حامل بحری جہازوں پر مشتمل کاررواں کا شاندار استقبال کیا
سحرنیوز/عالم اسلام: عزہ میں جاری صیہونی جرائم اور بھوکمری کا سلسلہ ختم کرانے کے لئے دنیا بھر کے ہزاروں لوگ اس علاقے کے عوام کا محاصرہ توڑنے اور فوری طور پر غذا و خوراک روانہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہيں تقریبا ایک ہفتے پہلے اسپین کے شہر بارسلونا کی بندرگاہ سے انساندوستانہ امداد کے حامل تقریبا بیس جہازوں پر مشتمل الصمود کارواں غزہ کی جانب رواں دواں ہے اور اس وقت تیونس کی سیدی بوسعید بندرگاہ پہنچا ہوا ہے ۔
الصمود امدادی کارواں کے تیونس پہنچنے پر اس ملک کے عوام نے سیدی بوسعید بندرگاہ پہنچنے پر پر جوش استقبال کیا اور فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے اس کاررواں میں دنیا بھر سے انسانی حقوق کے سیکڑوں فعال کارکن اپنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم لئے ہوئے غزہ کا غیرقانونی محاصرہ توڑنے اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کا سلسلہ بند کرانے کے لئے غزہ کی جانب رواں دواں ہیں۔
صیہونی حکومت امریکہ کی مدد و حمایت سے سات اکتوبر دوہزار تیئس سے غزہ پر وحشیانہ حملے کر رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید و زخمی ہوچکے ہيں اور بڑے پیمانے پر تباہی و بھوکمری پھیل گئي ہے ۔