جرمنی کی افغانستان کی مدد پر تاکید
Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان کے ساتھ تعاون اور اس کی مدد جاری رکھے گا-
موصولہ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا ہے کہ افغانستان کے لئے جرمنی کی یہ مدد اقتصادی شعبے سمیت مختلف میدانوں میں کی جائے گی-اشٹائن مائر نے کہا کہ جرمنی، افغانستان کی نیشنل سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کرے گا- جرمنی کے وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعاون کا مقصد، اسے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد دینا ہے-
اس رپورٹ کے مطابق جرمنی نے افغانستان میں اپنے چار ہزار فوجی تعینات کر رکھے ہیں- جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر اشنائن مائر اتوار کی صبح اچانک کابل پہنچے- اشٹائن مایر پیر کو پاکستان جائیں گے اور اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے-