ویانا ایٹمی معاہدہ بحران شام کے حل کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے: فیڈریکا موگرینی
Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
-
ویانا ایٹمی معاہدہ بحران شام کے حل کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے: فیڈریکا موگرینی
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والا ایٹمی معاہدہ بحران شام کے حل کے سلسلے میں عالمی برادری کے لئے مددگار ثابت ہو سکتا ہے-
فیڈریکا موگرینی نے سی این این ٹی وی سے گفتگو کے دوران شام کے حالات پر مشترکہ جامع ایکشن پلان کے اثرات کے بارے میں کہا کہ میرے خیال میں جولائی میں ویانا میں جو چیز ہم نے حاصل کی وہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں ایک معاہدہ تو ہے ہی لیکن اس معاہدے سے علاقے کی طاقتوں کے سامنے ایک راستہ کھل سکتا ہے اور اس سے بحران شام کے حل میں عالمی برادری کو مدد مل سکتی ہے-فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ آگے کی طرف جانے کا صرف یہ راستہ نہیں ہے کہ یورپ یا امریکا یا کوئی اور خاص ملک کسی خاص منصوبے کو پیش نظر رکھے- نکتہ یہ ہے کہ شام کے مختلف شعبوں میں علاقائی اور بین الاقوامی دائرہ کار معین ہونا چاہئے تاکہ شام میں امن قائم ہوسکے-