کھجور کے بیجوں کے حیران کر دینے والے فائدے!
کھجور کے بیجوں کے فائدے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھجور کے بیج کے استعمال کرنے سے آپ کو کئی طرح کی بیماریوں میں آرام ملے گا۔
کھجور کے کئی فوائد کے بارے میں آپ نے سنا ہوگا۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ کھجور کھانے کے بعد اس کے بیج کے کیا فوائد ہیں۔
لوگ مختلف قسم کے خشک میوہ جات استعمال کرتے ہیں، جن میں سے ایک کھجور ہے۔ کھجور کو توانائی کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اس کا استعمال مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے اور یہ جسم کی مدافعتی طاقت کو بھی مضبوط بناتا ہے۔ کھجور کے ساتھ اس کا بیج بھی کافی فائدے مند ہوتا ہے، یعنی کھجور کی طرح اس کا بیج بھی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔
کھجور کے بیج کو پیس کر اس کا پاؤڈر بناکر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے کافی یا چائے کے طور پر گرم پانی میں ڈال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ کیفین فری کافی کی طرح انتہائی مؤثر طریقے سے کام کر سکتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو صحت کے لئے بہت فائدے مند ہوتے ہیں۔
یہ بیج جلد کے لئے بھی کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس کا استعمال اسکن لائٹننگ کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔ کھجور کے بیج کا پاؤڈر بنا کر اسے اسکرب کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ جلد کے مردہ خلیات کو نکال کر جلد کو چمکدار بناتا ہے۔ اس کے علاوہ، کھجور کے بیج کا تیل بالوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ بالوں کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔
کھجور کا بیج پیٹ کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ جسم میں ہاضمہ کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔ اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہاضمہ کے نظام کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ کھجور کے بیج کا پاؤڈر بنا کر استعمال کرنا پیٹ کی کئی بیماریوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
کھجور کا بیج جسم کی امیونٹی کو بڑھانے میں مؤثر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا استعمال بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کو مضبوط کرتا ہے۔ اس کا بیج بلڈ شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے اور ذیابیطس کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
دل کی صحت کے لیے بھی کھجور کے بیج فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں۔ کھجور کے بیج کا پاؤڈر کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کا استعمال دل کی بیماریوں کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔
کھجور کے بیجوں میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو جسم کو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی وجہ سے یہ جسم کو قدرتی طور پر فلٹر کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کھجور کے بیجوں کو اچھی طرح دھو کر دھوپ میں خشک کر لیں۔ خشک ہونے کے بعد انہیں ہلکا سا بھون لیں تاکہ ان کی نمی مکمل طور پر نکل جائے۔ ٹھنڈا ہونے پر ان بیجوں کو گرائنڈر میں پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ اس پاؤڈر کو ایئر ٹائٹ کنٹینر میں رکھیں اور معالج کی مشورے کے مطابق مقررہ مقدار میں استعمال کریں۔
ڈسکلیمر: اس خبر میں دئے گئے دوا/طبی مشورے اور صحت سے متعلق معلومات ماہرین کے ساتھ کی گئی گفتگو کی بنیاد پر ہیں۔ یہ عمومی معلومات ہے، ذاتی مشورہ نہیں۔ اس لیے کوئی بھی چیز استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔ سحر اردو کسی بھی استعمال سے ہونے والے نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔