لوگوں کی وہ عام عادت جو ہارٹ اٹیک کا شکار بنا دیتی ہے
دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک سے ہوتی ہیں۔
سحرنیوز/صحت: لوگوں کی ایک عام عادت ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھا دیتی ہے اور وہ ہے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا۔
جرنل BMC Cardiovasc Disord میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی سرگرمیوں سے دوری ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتی ہے۔
اس تحقیق میں گلوبل برڈن آف ڈیزیز ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو 1990 سے 2021 کے دوران اکٹھا کیا گیا تھا۔
اس ڈیٹا میں دنیا بھر کے افراد کی جسمانی سرگرمیوں اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا تھا۔
تحقیق میں دریافت ہوا کہ ورزش یا جسمانی طور پر سرگرم رہنے سے دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق 1990 سے 2021 کے دوران جسمانی سرگرمیوں سے دوری کے نتیجے میں ہر سال امراض قلب سے اموات کی شرح میں 0.70 فیصد اضافہ ہوا۔
ایسا اس وقت ہوا جب دنیا بھر میں جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت پر بہت زیادہ زور دیا جا رہا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
تحقیق کے دوران محققین نے جائزہ لیا کہ جسمانی سرگرمیوں سے دل کو تحفظ ملتا ہے یا نہیں۔
اس کے لیے ہزاروں افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور پھر ان نتائج کا موازنہ جسمانی سرگرمیوں سے دور رہنے والے افراد کے ڈیٹا سے کیا گیا۔
نتائج سے واضح ہوا کہ جسمانی طور پر سرگرم رہنے والے افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والوں کے مقابلے میں 83 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔
محققین کے مطابق ڈیٹا سے یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں سے دوری دنیا بھر میں امراض قلب کا بوجھ بڑھا رہی ہے اور حل بہت آسان ہے، بس اپنے جسم کو متحرک رکھیں۔