ایران : تجارتی لین دین میں زبردست اضافہ
یورپی یونین کے اقتصادی ماہرین نے ایران اور یورپ کے درمیان تجارتی لین دین میں چھ گنا سے زیادہ اضافہ ہونے کی خبر دی ہے-
یورپی یونین کے اقتصادی ماہرین اور مشیروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چار برسوں میں ایران اور یورپ کے درمیان تجارتی لین دین چھ گنا سے زیادہ بڑھ جائے گا اور یورپی ممالک، وہ تمام پچاس فراہم کر سکتے ہیں جس غیر ملکی سرمایہ کاری کی ایران کو ضرورت ہے-
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشتہ ہفتے تہران میں "مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد ، ایرانی اقتصاد میں نیا باب" کے زیر عنوان منعقدہ کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ ایران کو آٹھ فیصد اقتصادی ترقی کے لئے پچاس ارب ڈالر غیرملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے-
ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کے ایک ہفتے بعد سے ہی جرمنی کے وزیر اقتصاد ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر پہنچے اور اس کے بعد جرمنی اور فرانس کی بڑی بڑی کمپنیوں نے اپنے نمائندہ وفود تہران روانہ کئے-
یورپی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق یورپی ممالک کے اقتصادی و سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کے بعد کا ایران، کچھ اور ہی ہوگا-