Feb ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ کی تہران میں وینیزویلا کے اپنے ہم منصب یولوجیو ڈیل پینو سے ملاقات
    ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ کی تہران میں وینیزویلا کے اپنے ہم منصب یولوجیو ڈیل پینو سے ملاقات

ایران کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ ایران، تیل کی منڈی کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے وینیزویلا کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے تہران میں وینیزویلا کے اپنے ہم منصب یولوجیو ڈیل پینو سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینیزویلا کے وزیر پٹرولیم سے تیل اور اوپیک کے رکن ملکوں اور غیر رکن ملکوں کے درمیان تعاون نیز پابندیوں کے خاتمے کے بعد، ایران اور وینیزویلا کے دو طرفہ تعلقات کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

وینیزویلا کے وزیر پٹرولیم یولوجیو ڈیل پینو نے بھی اوپیک کے رکن ملکوں اور غیر رکن ملکوں کا ایک ہنگامی اجلاس تشکیل دینے کے بارے میں تیل پیدا کرنے والے چھے ملکوں کی رضامندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران، عراق، عمان، روس اور بعض دیگر ملکوں نے اس اجلاس کی تشکیل کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ وینیزویلا کے وزیر پٹرولیم نے چودہ جنوری کو تیل کی قیمت میں کمی کے مسئلے کا جائزہ لینے کے لئے اوپیک کے تمام رکن ملکوں اور غیر رکن ملکوں کو ہنگامی اجلاس تشکیل دینے کی دعوت دی تھی۔ واضح رہے کہ وینیزویلا کے وزیر پٹرولیم یولوجیو ڈیل پینو نے پیر کے روز سے اوپیک کے مختلف رکن ملکوں اور غیر رکن ملکوں کے اپنے مرحلے وار دورے کا آغاز کیا ہے۔

ٹیگس