Mar ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

سحر عالمی نیٹ ورک کی اقتصادی ڈیسک کے مطابق منگل کے روز امریکی تیل کی قیمت میں اڑ‎سٹھ سینٹ کی کمی واقع ہوئی۔

اپریل میں تحویل دینے کے لیے امریکی اسٹینڈرڈ کروڈ آئل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے لائٹ اینڈ سوئیٹ تیل کے سودے چھتیس ڈالر پچاس سینٹ میں طے کیے گئے۔

منگل کے روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں برطانیہ میں بھی نارتھ سی برینٹ آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔

ماہرین تیل کی طلب اور رسد کے درمیان عدم توازن کے بارے میں سرمایہ کاروں کے خدشات کو تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگس