تیل اور گیس کے شعبوں میں ہندوستان کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری
ہندوستان کی او این جی سی کمپنی، اپنے ملک کے مشرقی علاقوں میں تیل اور گیس کے میدانوں کی توسیع میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ہندوستان کی آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن یا او این جی سی کمپنی نے اپنے ملک کے نئے قوانین سے استفادہ کرتے ہوئے پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ہندوستان کی اس کمپنی نے یہ فیصلہ، اپنے ملک کی حکومت کے اس اعلان کے بعد کیا ہے کہ کمپنیاں تیل اور گیس کی اپنی پیداوار کی قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہیں۔
ہندوستان کی او این جی سی کمپنی کے چیئرمین ڈی کے صرّاف نے اعلان کیا ہے کہ لگائے جانے والے تخمینوں کے مطابق مشرقی ہندوستان میں تیل اور گیس کے میدانوں کی توسیع کے ساتھ دو ہزار اکّیس اور دو ہزار بائیس تک یومیہ ستتّر ہزار بیرل تیل اور ایک کروڑ، باسٹھ لاکھ،نوّے ہزار میٹر مکعب گیس پیدا کرنے کی گنجائش ہو جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ او این جی سی کمپنی کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری شمار ہوتی ہے۔