ہندوستان کے لیے ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافہ
-
مارچ دو ہزار سولہ میں ہندوستان نے ایران سے روزانہ پانچ لاکھ بیرل سے زائد تیل خریدا ہے کہ جو گزشتہ پانچ سال کے دوران سب سے زیادہ مقدار ہے۔
مارچ دو ہزار سولہ میں ہندوستان کے لیے ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور پابندیوں کے خاتمے کے بعد یہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد روایتی خریداروں کو ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہو گیا ہے اور اس دوران ہندوستان نے بھی ایران سے تیل کی خریداری میں اضافے کی درخواست کی ہے۔ ہندوستان نے ایران پر پابندیوں کے برسوں کے دوران ایران کا بیس فیصد برآمداتی تیل خریدا تھا اور اس طرح وہ ایرانی تیل کا دوسرا بڑا خریدار تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مارچ دو ہزار سولہ میں ہندوستان نے ایران سے روزانہ پانچ لاکھ بیرل سے زائد تیل خریدا ہے کہ جو گزشتہ پانچ سال کے دوران سب سے زیادہ مقدار ہے۔ جو پابندیوں کے خاتمے کے بعد علاقائی منڈیوں میں اپنی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایرانی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔