May ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کی وزارت تیل کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل، اکبر نعمت اللہی
    ایران کی وزارت تیل کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل، اکبر نعمت اللہی

ایران کی وزارت تیل کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ علاقائی و عالمی سطح پر تمام تر دباؤ کے باوجود ایران کے تیل کی صنعت، ترقی کی اپنی راہ طے کر رہی ہے۔

ایران کی وزارت تیل کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل اکبر نعمت اللہی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تہران میں پیٹروکیمیکل اور تیل و گیس کی صنعت کی اکّیسویں بین الاقوامی نمائش میں غیر ملکی کمپنیوں کی وسیع پیمانے پر شرکت سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان سے نہ صرف ایران کے تیل کی پیداوار بلکہ دنیا کے مختلف ملکوں کے سیاسی و اقتصادی وفود کے تہران کے دوروں میں بھی اضافہ ہوا۔

انھوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والے ماحول میں تہران میں تیل کی صنعت کی نمائش، ایران کے نجی شعبے کے لئے تیل کی صنعت میں اپنی توانائیوں کا مطاہرہ کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ ایران کی وزارت تیل کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل اکبر نعمت اللہی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے ایران کی کمپنیوں کے عالمی سطح پر تونائی کا مظاہرہ کرنے کا موقع میسر ہوا اور یہ نجی شعبے کا ایک ہنر ہے جس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس