ایران میں سرمایہ کاری کے لئے لبنانیوں میں بڑھتا ہوا رجحان
May ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے سرمایہ کاروں میں ایران میں سرمایہ کاری کرنے کا رحجان پایا جاتا ہے۔
لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل نے پیر کے روز بیروت میں ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ لبنانی سرمایہ کار، ایران میں سرمایہ کاری کرنے اور اس ملک کی منڈیوں میں موجودگی کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں ان میں کافی اشتیاق پایا جاتا ہے۔ جبران باسیل نے بیروت میں منعقدہ ایران میں سرمایہ کاری کے مواقع اور گنجائش سے آشنائی سے متعلق اجلاس کے موقع پر کہا کہ اس اجلاس کے انعقاد نے لبنان سمیت عالمی سطح پر ایران کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون میں پائے جانے والے اشتیاق کو ثابت کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس اجلاس میں لبنانی سرمایہ کار اور تاجر، ایران میں سرمایہ کاری و تجارت کی گنجائش و توانائی سے واقف ہوئے۔