May ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
  • بارک اوباما نے امریکی سیاستدانوں میں پائے جانے والے اسلامو فوبیا کے رجحان پر تنقید کی۔
    بارک اوباما نے امریکی سیاستدانوں میں پائے جانے والے اسلامو فوبیا کے رجحان پر تنقید کی۔

امریکی صدر بارک اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ میں گذشتہ چند عشروں کے دوران اقتصادی عدم مساوات کے عمل میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے اتوار کو نیوجرسی کی یونیورسٹی میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ گذشتہ چند عشروں کے دوران امریکہ میں اقتصادی و معاشی عدم مساوات میں کافی اضافہ ہوا ہے اور ان کے ملک میں تقریبا دس فیصدی لوگوں کے پاس تمام امریکیوں سے بھی زیادہ دولت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس عمل کو بدلنے کے لئے ہمیں اپنی پالیسیاں تبدیل کرنا ہوں گی۔

بارک اوباما نے امریکی سیاستدانوں میں پائے جانے والے اسلامو فوبیا کے رجحان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو نظر انداز یا غیر اہم نیز انھیں مرعوب کرنا نہ صرف امریکی اقدار کے منافی ہے بلکہ امریکیوں کی ماہیت کے بھی خلاف ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ سماج کے ایک ایسے طبقے کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ملک کے اندر اور بیرون ملک، انتہا پسندی کے خلاف مہم کا حصہ ہے۔

ٹیگس