May ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران  و ہندوستان کے درمیان ایکسپورٹ گارنٹی معاہدے پر دستخط

ایران اور ہندوستان نے ایکسپورٹ گارنٹی کی فراہمی سے متعلق ایک مفاہمتی نوٹ پر دستخط کیے ہیں۔

اس مفاہمتی نوٹ پر تہران میں ایران کے ای جی ایف آئی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید کمال سید علی نے جبکہ ہندوستان کی جانب سے ای سی جی آئی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ، گیتامرلی دھر نے دستخط کیے۔

ایران کے ایکسپورٹ گارنٹی فنڈ اور ہندوستان کے ایکسپور کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن کے درمیان طے پانے والے اس مفاہمتی نوٹ کے تحت ایران اور ہندوستان ، تیسرے ملک میں مشترکہ بیمہ کاری ، دونوں ملکوں کے تاجروں کی کریڈٹ ریٹنگ کے بارے میں معلومات کے تبادلے، تجارت میں سہولت فراہم کرنے والے دوسرے تمام تجارتی معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

ایران کے تجارتی انفارمیشن چینل ، شاتا کے مطابق اس مفاہمتی نوٹ کے تحت ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارتی سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔

مفاہمتی نوٹ کے مطابق فریقین نے ایران اور ہندوستان میں تجارتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کا مشترکہ چارٹر تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ایران اور ہندوستان ، اس مفاہمتی نوٹ کے تحت ، اقتصادی، تجارتی ، بینکاری اور بیمہ کاری کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ اطلاعات اور معلومات کا بھی تبادلہ کریں گے۔

ٹیگس