ایران اور آسٹریا کے درمیان بینکنگ تعلقات بحال
May ۲۶, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
آسٹریا کے وزیر برائے علاقائی اقتصاد اور سیاحت نے یقین دلایا ہے کہ ایران اور آسٹریا کے درمیان تجارتی تعلقات کی توسیع کی راہ میں حائل بینکنگ کی مشکلات بہت جلد حل ہوجائیں گی
آسٹریا کے وزیربرائے علاقائی اقتصاد اور سیاحت کرسٹین بنگر نے جو ریاست کرنٹن کے اعلی سطحی تجارتی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آسٹریا کے تین بینکوں نے ایرانی بینکوں کے ساتھ اپنے رابطے بحال کرلئے ہیں -
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے بینکوں کے درمیان پوری طرح تعلقات جلد ہی بحال ہو جائیں گے-
واضح رہے کہ آسٹریا کے تین بینکوں اووربینک، رایف آیزن اور کنٹرول بینک نے ایرانی بینکوں کے ساتھ بینکنگ رابطے بحال کرلئے ہیں -