ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافہ
ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹوں اور اقتصادی جائزوں کے مطابق ہندوستان کی ترقی کی شرح سن دوہزار سولہ کی پہلی سہ ماہی میں سات اعشاریہ نو فیصد رہی ہے۔ پچھلی سہ ماہی کے دوران ہندوستان کی ترقی کی شرح سات اعشاریہ چھے فی صد ریکارڈ کی گئی تھی جس میں تین فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔
ہندوستان کے ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صنعتی پیداوار کے حوالے سے آٹھ صنعتوں کے انڈیکس میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال اپریل میں مذکورہ صنعتوں کا مشترکہ انڈیکس ایک سو چھیتر اعشاریہ چار تک پہنچ گیا ہے جو اپریل دوہزار پندرہ کے مقابلے میں آٹھ اعشاریہ پانچ فی صد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اپریل سے مارچ دوہزار پندرہ اور سولہ کے دوران ہندوستان کی مجموعی شرح نمو دو اعشاریہ سات فی صد رہی۔