May ۳۱, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
  • ہیکنگ کیس میں بعض بینکار ملوث ہوسکتے ہیں، بنگلہ دیشی حکام

بنگلہ دیشی حکام نے اکیاسی ملین ڈالر کے ہیکنگ کیس میں بعض بینکاروں کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ میں جاری ہونے والی خبروں میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہیکنگ کے ذریعے اکیاسی ملین ڈالر کی رقم کی چوری میں بنگلہ دیشی سینٹرل بینک کے بعض عہدیدار ملوث ہو سکتے ہیں۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کے تمام پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تفتیشی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ نامعلوم ہیکروں نے امریکی بینکوں میں بنگلہ دیشی حکومت کے اکاؤنٹس سے اکیاسی ملین ڈالرز کی رقم نکال لی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ رقم فلپائن اور جنوب مشرقی ایشیا کے دیگر ملکوں کو منتقل کی گئی ہے۔

 

 

ٹیگس