اوپیک کے نئے سیکریٹری جنرل کا انتخاب، پیداواری سطح برقرار رکھنے کا فیصلہ
Jun ۰۳, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنطیم اوپیک نے محمد بارکیندو کو نیا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا ہے۔
اس بات کا فیصلہ ویانا میں ہونے والے اوپیک کے رکن ملکوں کے اجلاس میں کیا گیا۔ نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے محمد بارکیندو، اوپیک کے موجودہ سیکریٹری جنرل عبداللہ البدری کی جگہ لیں گے، جن کا تعلق لیبیا ہے۔
عبداللہ البدری سن دو ہزار سات سے اوپیک کے سیکرٹیری جنرل تھے۔
درایں اثنا اوپیک کے رکن ممالک تیل کی نئی پیداواری سطح کے بارے میں متفق نہیں ہو سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اوپیک کے تیل کی موجودہ پیداواری سطح کو برقرار رکھا جائے۔
اوپیک کے رکن ممالک دنیا کی تیل کی ضرورت کا تقریبا ایک تہائی حصہ پورا کرتے ہیں۔