Jun ۰۵, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
  • اقتصادی ترقی میں ہندوستان چین سے آگے

اقتصادی ترقی کی شرح کے لحاظ سے ہندوستان چین سے آگے نکل گیا ہے۔

ہندوستان کی اقتصادی اور مالیاتی کارکردگی کے بارے میں جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران چین کے مقابلے میں ہندوستان کی شرح نمو زیادہ رہی ہے۔ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ سن دو ہزار پندرہ کی آخری سہ ماہی کے دوران ہندوستان کی ناخالص قومی پیداوار، سات اعشاریہ دو فی صد تک پہنچ گئی تھی جبکہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین کی ناخالص قومی پیداوار چھے اعشاریہ سات رہی ہے۔

دوسری جانب روزنامہ فائنانشل ٹائمز نے ہندوستان کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بہت سے ہندوستانی رائے دہندگا ن وزیراعظم نریندرمودی پر نکتہ چینی کر رہے ہیں کہ انہوں نے ہر ماہ دس لاکھ نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کا وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔

ٹیگس