ایران کی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں 35 فی صد اضافہ
ایران کی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں پینتیس فی صد اضافہ ہوا ہے۔
پیٹروکیمیکل کمرشل کمپنی پی پی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر مہدی شریفی نیک نفس نے بتایا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں پینتیس فی-صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنی پیٹروکیمیکل مصنوعات میں مزید اضافے کے لیے پیداواری صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرنا ہوگا۔
ایران کی پیٹروکیمیکل کمرشیئل کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ان کی کمپنی یورپی ملکوں میں اپنے مزید نمائندہ دفاتر قائم کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سن دوہزار پندرہ کے دوران ایران نے دنیا کے مختلف ملکوں کو ایک کروڑ اسّی لاکھ ٹن پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کی ہیں جبکہ اس سال توقع ہے کہ پانچ کروڑ سینتالیس لاکھ ٹن پیٹروکیمیکل اشیا برآمد کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت چھے کروڑ دس لاکھ ٹن پیٹروکیمیمکل اشیا تیار کر رہا ہے جسے آئندہ دس برس کے دوران سولہ کروڑ ٹن تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔