آسٹریلیا کی اقتصادی بدحالی
آسٹریلیا میں اسکوپ اقتصادی سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک میں معیار زندگی گھٹ رہا ہے۔
ان سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ مالی سال دو ہزار سولہ اور سترہ میں آسٹریلیا کی ناخالص قومی پیداوار میں تین فیصد کا اضافہ ہو گا جبکہ حکومت نے بجٹ میں چار اعشاریہ دو، پانچ، فیصد کی امید ظاہر کی ہے۔
اسی طرح توقع کی جا رہی ہے کہ آسٹریلیا کے غیر معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی شرح میں اضافہ، جو بجٹ میں تین اعشاریہ پانچ فیصد مد نظر رکھا گیا ہے، صرف ایک فیصد رہے گا جبکہ حکومت آسٹریلیا کا بجٹ خسارہ بڑھکر چالیس ارب آسٹریلوی ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
سروے نتائج کے مطابق آسٹریلیا کی فی کس حقیقی ناخالص قومی آمدنی میں بھی، جو معیار زندگی کا اہم ذریعہ شمار ہوتی ہے، مسلسل تیسرے سال، کمی آئے گی اور یہ کم ہو کر ایک اعشاریہ سات فیصد پر پہنچ جائے گی جبکہ دو ہزار تیرہ میں یہ شرح پانچ اعشاریہ چھے فیصد اور دو ہزار آٹھ میں آٹھ فیصد تھی۔