Jul ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • بیلجیئم کا ایران میں ونڈ پاور پلانٹ لگانے پر اتفاق

ایران اور بیلجیئم نے ہوا سے چلنے والے بجلی گھر قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بیلجیئم اور لکسمبرگ کا دورہ کرنے والے ایرانی تجارتی وفد کے سربراہ امیر علی خلیل خواہ نے بتایا ہے کہ ایران کے صوبے سمنان اور بیلجیئم کے صوبے فلینڈرز کے درمیان سرمایہ کاری کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جسے جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ فلینڈرز کو بیلجیئم کا صنعتی حب تصور کیا جاتا ہے اور اس ملک کی اسی فی صد صنعتی سرگرمیاں اسی صوبے میں انجام پاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے حتمی شکل اختیار کرنے کی صورت میں صوبہ سمنان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں زبردست تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا ایران اور بیلجیئم نے مشترکہ طور پر ونڈ پاور پلانٹ لگانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ایران کے تجارتی وفد کے سربراہ امیر علی خلیل خواہ نے بتایا کہ لکسمبرگ کا ایک وفد رواں سال دسمبر میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لینے کی غرض سے ایران کا دوہ کر ے گا۔

ٹیگس