ایران کی غیرپیٹرولیم برآمدات میں اکیس فیصد اضافہ
-
ایران کی غیرپیٹرولیم برآمدات میں پیٹروکیمیکل مصنوعات سرفہرست رہی ہیں۔
رواں شمسی سال کے پہلے چار مہینوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی غیرپیٹرولیم برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت اکیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ رواں شمسی سال کے پہلے چار مہینوں میں ایران کی غیرپیٹرولیم برآمدات سولہ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں کہ جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت اکیس فیصد زیادہ ہیں۔ محکمہ کسٹم کا کہنا تھا کہ اس عرصے کے دوران بارہ ارب ساڑھے چھیاسی کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا درآمد کی گئی ہیں۔
اس عرصے کے دوران ایران کی برآمدات اور درآمدات کی شرح کے پیش نظر ایران کی تجارت میں خسارہ نہیں بلکہ نفع ہوا ہے اور اس میں چار ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کی بنا پر کہا جا سکتا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران یہ ایران کی بہترین تجارت تھی۔
ایران کی غیرپیٹرولیم برآمدات میں پیٹروکیمیکل مصنوعات سرفہرست رہی ہیں۔ جن کی مالیت پانچ ارب سڑسٹھ کروڑ نو لاکھ ڈالر تھی۔