ایران اور ہانگ کانگ کے درمیان اقتصای تعاون کے سمجھوتے پر دستخط
اسلامی جمہوریہ ایران اور ہانگ کانگ نے تجارتی، اقتصادی، اور بیکنگ کے شعبوں میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں-
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اقتصاد و خزانہ علی طیب نیا نے منگل کے روز تہران میں ایران اور ہانگ کانگ کے درمیان باہمی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کے بعد کہا کہ اس سمجھوتے کی بنیاد پر ایران اور ہانگ کانگ کے درمیان توانائی ، نقل وحمل ، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، سیاحت اور بینکنگ کے شعبوں میں فروغ حاصل ہوگا - ایران کے وزیر اقتصاد و خزانہ نے اسی طرح تہران اور ہانگ کانگ کے درمیان دستخط شدہ سمجھوتے پر عملدرآمد کے لئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دیئے جانے کی بھی خبر دی -
ہانگ کانگ کے وزیر خزانہ " جان تسونگ " نے بھی ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہانگ کانگ ، مالیاتی اور بینکاری خدمات پیش کرنے والے ملک کی حیثیت سے اور ایران بھی ایک تجربہ کار اور مختلف ذرائع کا حامل ملک ہونے کی حیثیت سے ہابمی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں - ہانگ کانگ کے وزیر خزانہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی غرض سے ایک اقتصادی اور تجارتی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں -