Jan ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے!

ہندوستان کے انگریزی زبان کے اخبار "ہندوستان ٹائمز" نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ آئندہ ہفتے ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق، ہندستان ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی آئندہ ہفتے نئی دہلی کا دورہ کریں گے تاکہ ہندوستانی حکام کے ساتھ مشاورت کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کی تیاریاں ابھی جاری ہیں، تاہم امکان ہے کہ عراقچی 15 اور 16 جنوری کو نئی دہلی میں موجود رہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا یہ ہندوستان کا دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ مئی 2025 میں نئی دہلی گئے تھے، جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالات کشیدہ تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران چابہار بندرگاہ کی ترقی، علاقائی روابط، تجارتی تعاون کے فروغ اور علاقائی مسائل خصوصاً غزہ کی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔

ٹیگس