ہندوستان امریکہ تجارتی مذاکرات کے درمیان امریکی سینیٹروں کا ٹرمپ کے نام خط
ہندوستان امریکہ تجارتی مذاکرات کے درمیان امریکی سینیٹروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک مراسلے میں ہندوستان کے لئے دالوں پر سے ٹیکس ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے-
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق نئی دہلی واشگنٹن کے درمیان تجارتی معاہدے پر پہلے مرحلے کے مذاکرات مکمل ہونے اور عنقریب اس کا اعلان کئے جانے کی خبروں کے درمیان امریکی سینیٹروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر ہندوستان سے امریکی مٹردال پر سے ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں امریکی سینیٹروں نے ہندوستان امریکہ تجارتی معاہدے میں’دال کی فصلوں کے لئے سازگار انتظامات‘ کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل امریکہ کے ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے تین ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان پر عائد کیے گئے پچاس فیصد درآمدی ٹیرف کے خلاف باقاعدہ قرارداد پیش کرکے اُسے غیر قانونی، امریکی عوام، صنعت اور ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران ایشیائی اور حتیٰ یورپی ممالک سے درآمدات پر ٹیرف کو امریکی صدر ٹرمپ ایک حربے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں جس کا مقصد دنیا میں واشگٹن کے توسیع پسندانہ اور جارحانہ منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے۔