ایران ، ہندوستان کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک
اسلامی جمہوریہ ایران ، ہندوستان کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے
رواں سال اکتوبر میں ہندوستان کے لئے ایرانی تیل کی برآمدات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے- ہندوستان نے اکتوبر کے مہینے میں ایران سے روزانہ سات لاکھ چھیاسی ہزار بیرل خام تیل درآمد کیا ہے-
کے بی سی انرجی کے ایک اہم عہدیدار احسان الحق نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے پاس ہندوستان کو تیل برآمد کرنے کے بہترمواقع حاصل ہیں کہا کہ پرکشش رعایتیں اور مناسب قیمتیں ایران کے تیل کے خریداروں کی کثرت کی سب سے بڑی وجہ ہے-
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان اپنے تیل کے ذخائر کو بڑھانے کے لئے رواں مہینے نومبر میں ایران سے چالیس لاکھ بیرل تیل خریدنا چاہتا ہے- پابندیوں کے زمانے میں ایران روزانہ تقریبا دس لاکھ بیرل تیل پیدا کرتا تھا جبکہ آئندہ چارمہینوں میں ایران کے تیل کی پیداوار روزانہ چالیس لاکھ بیرل ہو جائے گی-