Dec ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • حکومت کی اقتصادی پالیسی کے خلاف یونانی عوام کے مظاہرے

یونان کے عوام نے حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی پالیسی کے خلاف ایک بار پھر مظاہرہ کیا ہے۔

یونانی عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں حکومت کی اقتصادی کفایت شعاری کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے- مظاہرین حکومت مخالف بینر اٹھائے ہوئے تھے اور وہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ مظاہرین نے تنخواہوں میں کمی اور ٹیکسوں میں اضافے پر بھی شدید احتجاج کیا-

یونان کی لیبریونینوں نے تنخواہیں کم ہونے کے خلاف ہرتال کر دی ہے جس کی وجہ سے بینکوں، ٹرانسپورٹ، اسپتالوں، کارخانوں اور فیکٹریوں کی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں- یونان کی لیبر یونینوں نے اعلان کیا کہ حکومت ایک ایسے وقت اقتصادی کفایت شعاری کی پالیسی کو جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے جب عوام کو شدید معاشی مشکلات اور غربت کا سامنا ہے- یونان کی حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے قرضے لینے کے لئے ملک میں اقتصادی کفایت شعاری کی پالیسی شروع کر رکھی ہے۔

ٹیگس