Jul ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران مشرق وسطی کو بجلی فراہم کرنے کو تیار

ایران مشرق وسطی کے ملکوں کی بجلی کی ضرورت پوری کر سکتا ہے۔

 بجلی گھر تیار کرنے والی ایران کی کمپنی میپنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر عباس علی آبادی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مشرق وسطی کے ملکوں کو بجلی فراہم کرنے والی عالمی رقابت میں شرکت کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ میپنا کمپنی نے وزارت توانائی کی وساطت سے جرمنی کی سیمینز کمپنی کے ساتھ ایف کلاس ٹربائن کی تیار کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹربائن مکمل طور پر ایران میں تیار کیے جائیں گے۔
 میپنا کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اے کلاس ٹربائن پہلے ہی ایران میں تیار کیے جارہے ہیں جبکہ ہماری کمپنی عراق میں تین ہزار ایسے ٹربائن تیار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے دور میں ایران نے مختلف ملکوں کو بڑی تعداد میں ٹربائن برآمد کیے ہیں۔
 ایران کی میپنا کمپنی کا انجینیئرنگ گروپ، بجلی گھروں، کارخانوں، صنعتی انفراسٹریکچر، تیل و گیس کی صنعتوں کے قیام اور ریل ٹرانسپورٹ میں مہارت رکھتا ہے۔

ٹیگس