Apr ۲۱, ۲۰۱۸ ۲۲:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کو تیل کی عالمی قیمتوں پر تشویش

امریکی تیل کے ذخائر میں کمی کے بعد صدر ٹرمپ نے تیل کی موجودہ قیمتوں کو کافی زیادہ اور فیبریکیٹڈ قرار دیا ہے۔

 امریکی صدر نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتیں بے انتہا زیادہ اور فیبریکیٹڈ ہیں۔قابل ذکر ہے رواں ماہ کے دوران امریکی تیل کے ذخائر پچھلے پانچ برس کے مقابلے میں اپنی اوسط سطح سے کم ہوگئے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیل کی عالمی منڈی میں نارتھ سی آئل کے سودوں میں اٹھائیس سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے سودوں میں بھی اٹھارہ سینٹ کی کمی ریکارڈ گئی جبکہ جمعرات کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت چوہتر ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی جو نومبر دوہزار چودہ کے بعد، تیل کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔اس صورتحال کے باوجود تیل پیدا کرنے والے دو بڑے ملکوں روس اور سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں کمی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس