May ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • مرکزی بینک کے سربراہ کےخلاف امریکی پابندیوں پر ایران کا شدید ردعمل

ایران کی وزارت خارجہ نے مرکزی بینک کے سربراہ کے خلاف امریکی پابندیوں پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران، امریکی اقدامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
بیان کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ کے خلاف نئی امریکی پابندیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کو بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کی کوئی پرواہ نہیں۔
بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ امریکہ کے تباہ کن اور خود سرانہ اقدامات کے، عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے حالیہ اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے ایسے جاہلانہ موقف کا مناسب انداز میں جواب دیں گے اور امریکہ کا یہ اقدام اس کی دوسری کاروائیوں کی طرح مکمل غیر قانونی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے پندرہ مئی کو ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

ٹیگس