ہندوستان تیزی سے ترقی کرنے والا ملک
Sep ۰۳, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیر اعظم نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستان تیزی سے ترقی پانے والی معیشت بنا ہے ۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی گھریلوپیداوار (جی ڈی پی )کی شرح نمو دوسال بعد پھر سے آٹھ فیصد کے پار پہنچنے پرکہاکہ ہندوستان نہ صرف دنیا میں سب سے تیز ترقی پانے والی معیشت بنا ہے بلکہ تیزی سے غریبی مٹانے والا ملک بھی بن گیا ہے ۔
ہندوستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلی سہ ماہی میں اقتصادی ترقی کے اعداد و شمار مضبوط معیشت کی علامت ہیں۔
ہندوستان کے وزیراعظم کا یہ دعوی ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب اس ملک کی اہم سیاسی جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندی نے مودی حکومت کی اقتصادی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غلط اقتصادی پالیسی کی وجہ سے ہندوستان اور اس ملک کے عوام کو بہت نقصان ہوا ہے۔