Sep ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • لبنانی وفد کا دورہ شام، سیاحتی نمائش میں شرکت

لبنان کے وزرائے صنعت و زراعت اور سیاحت آٹھ سال کے وقفے کے بعد پہلی بار دمشق پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اپنے شامی ہم منصبوں سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

شام کے وزیر سیاحت بشر یازجی نے اپنے لبنانی ہم منصب اوادیس کندانیان کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ شام میں سیاحت کو عنقریب تجارت کی شکل دے دی جائے گی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں میں زندگی کو معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔
لبنان کے وزیر سیاحت نے اس موقع پر کہا کہ دمشق میں منعقدہ سیاحتی نمائش دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں شامی سیّاحوں کی آمد سے سیاحت کی صنعت کو فروغ ملے گا۔
شام کے وزیر تجارت عبداللہ العربی نے لبنان کے وزیر زراعت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کو ضروری قرار دیا۔
لبنان کے وزیر زراعت غازی زعیتر نے دمشق میں منعقدہ سیاحتی نمائش میں اپنے ملک کی باضابطہ شرکت کو دمشق کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بیروت کے عزم کی علامت قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ دمشق میں عالمی سیاحتی نمائش، جمعرات سے شروع ہو گئی ہے جس میں شام سمیت دنیا کے اڑتالیس ملکوں کی سترہ سو کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

ٹیگس