ایران کے تیل کے بائیکاٹ پر امریکی کمپنی کا انتباہ
امریکی کمپنی آئل پرائز نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ حکومت کی جانب سے ایران کے تیل کا بائیکاٹ ڈالر کی قدر کم ہونے کا باعث بنے گا۔
امریکی کمپنی آئل پرائز کی جانب سے ایک رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایران کے تیل کی صنعت کے خلاف نومبر سے عائد کی جانے والی پابندیاں سرانجام ڈالر کی قدر کم ہونے پر منتج ہوں گی۔
اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ مستقبل میں ڈالر کو لاحق خطرے میں شریک ہیں۔
اس رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ ٹرمپ حکومت نے ایران کے تیل کی برآمدات کو زیرو پر پہنچانے کا عزم ایسی حالت میں ظاہر کیا ہے کہ یورپی حکومتیں اور مغربی کمپنیاں ایران کے خلاف پابندیوں کی حامی نہیں ہیں۔
مئی دو ہزار اٹھارہ میں ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے بعد ایران اور یورپ نے اس بین الاقوامی معاہدے کا تحفظ کرنے کے لئے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں اور یورپ نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک اقتصادی پیکیج پیش اور اس پر عمل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔