تہران اسٹاک ایکسچینچ کے رینکنگ میں اضافہ
Nov ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
پچھلے ایک سال کے دوران تہران اسٹاک ایکسچینج اپنی قدر میں زبردست اضافے کے ساتھ ایشین اسٹاک مارکیٹ فیڈریشن کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
عالمی اسٹاک مارکیٹ فیڈریشن، ڈبلیو ایف ای کے مطابق ستمبر دو ہزار اٹھارہ کو ختم ہونے والے بارہ ماہ کے دوران تہران اسٹاک ایکسچینج کی قدر میں ایک سو بیس فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔
ریٹ آف ریٹرن کے لحاظ سے بھی تہران اسٹاک ایکسچینج کی قدر میں چوہتر فی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس لحاظ سے بھی ٹی ایس ای نے، ایشین اسٹاک مارکیٹ فیڈریشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
ستمبر دو ہزار اٹھارہ کو ختم ہونے والے بارہ مہینوں کے دوران ٹی ایس ای کی مالیت ایک سو تہتر ارب ڈالر کے برابر رہی ہے۔ اسی مدت کے دوران تہران اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں بھی، ایک سو ستائیس فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔