May ۲۸, ۲۰۱۹ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران انرجی ایکسچینج میں بیس لاکھ بیرل تیل کی سپلائی

ایران کی نیشنل آئیل کمپنی نے کہا ہے کہ ایران انرجی ایکسچینج میں بیس لاکھ بیرل تیل فروخت کے لئے ارسال کیا گیا ہے

ایران کی نیشنل آئیل کمپنی کے نمائندے امیر حسین تبیانیان نے ہمارے سے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگل اٹھائیس مئی کو ایران کے بیس لاکھ بیرل خام تیل کو جس کی قیمت چونسٹھ اعشاریہ دو نو ڈالر فی بیرل رکھی گی ہے فروخت کے لئے ایران انرجی ایکسچینج میں رکھا گیا ہے - ان کا کہنا تھا کہ انرجی ایکسچینج میں سپلائی کی شرائط بالکل خام تیل کی ہی طرح ہیں ان کا کہنا تھا کہ چھے فیصد غیر ملکی کرنسیوں میں پیمنٹ کرنے کا بھی امکان ہے اور باقی رقم ایران کی نیشنل آئیل کمپنی کے تائید شدہ مالی اور زرمبادلہ کے چینلوں کے ذریعے ایرانی تیل کے خریدار پیمنٹ کرسکتے ہیں - ایران انرجی ایکسچینج میں تیل کی سپلائی کا مقصد تیل کو مختلف روشوں سے فروخت کرنے کے عمل اور استقامتی اقتصادی کی پالیسیوں کو آگے بڑھانا ہے اور ساتھ ہی نجی شعبوں کے ذریعے ایرانی تیل کی برآمدات کو یقینی بنانا ہے -

ٹیگس