ایران انرجی ایکسچینچ میں ایرانی تیل کا سودا
ایران انرجی ایکسچینج کے بین الاقوامی ہال میں ایران کے ستر ہزار بیرل بھاری خام تیل کا سودا کیا گیا۔
ایران انرجی ایکسچینج میں ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے نمائندے امیر حسین تبیانیان کا کہنا ہے کہ تیس اپریل کو ایران انرجی ایکسچینج میں پینتیس، پینتیس ہزار بیرل کے بھاری خام تیل کی دو کھیپوں کا سودا ہوا جس کی قیمت فی بیرل ترسٹھ ڈالر اکیاون سینٹ رکھی گئی تھی لیکن یہ سودا ساٹھ ڈالر اڑسٹھ سینٹ فی بیرل میں طے پایا-
ایران انرجی ایکسچینج میں نیشنل آئل کمپنی کے نمائندے نے بتایا کہ بدھ کی شام تک تیل کی خریداری کا امکان فراہم ہے اور ایران کی نیشنل آئیل کمپنی کے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق بینکنگ کارروائی اور تیل کی کھیپ کی حوالگی کا کام بھی انجام پاتا رہے گا-
نیشنل آئل کمپنی کے نمائندے نے بتایا کہ آئندہ ہفتے سات مئی کو بھی جنوبی پارس فیلڈ کے دس لاکھ بیرل خام تیل اور گیس کے مواد یا کنڈنسیٹ ایران انرجی ایکسیچینج میں فروخت ہونے کے لئے رکھے جائیں گے-
ایران انرجی ایکسچینج میں خام تیل کی فروخت بیس فیصد ریال میں اور اسّی فیصد فارن کرنسی میں انجام پاتی ہے- ریال کی قیمت نقد اور فارن کرنسی بینک ٹرانزیکشن کی صورت میں ادا کی جاتی ہے-