ہندوستان کی پیٹرولیم کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ایران سب سے قابل اعتماد ملک
نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران ہندوستان کی پیٹرولیم کی ضرورت کوپورا کرنے کا والا ایک قابل اعتماد ملک شمار ہوتا ہے
نئی دہلی میں ایران کے سفیر علی چگینی نے ہندوستان ٹائمز سے اپنی گفتگو میں کہا کہ امریکا کی خودسرانہ اور من مانی پابندیوں سے آزاد و خود مختار ملکوں کے اقتدار اعلی اور خود مختاری کی خلاف ورزی ہوتی ہے - انہوں نے کہا کہ تیل برآمد کرنا ایران کا حق ہے اور کوئی بھی شخص تہران کو اس سے نہیں روک سکتا - ایرانی سفیر نے ایران اور ہندوستان کے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چابہار بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبے پر تیزی سے کام ہورہا ہے اور اب تک بہت سی تنصیبات منجملہ ہوائی اڈہ، گیس پائپ لائن اور آئیل ریفائنری وہاں پر تعمیر ہوچکی ہے - چین کے بعد ہندوستان ایرانی تیل کا دوسرا سب سے بڑا خریدار ملک ہے - ہندوستان نے گذشتہ مالی سال میں جو مارچ میں ختم ہوگیا ایران سے چوبیس ملین بیرل تیل خریدا تھا -ایران کی بندرگاہ چابہار سے ہندوستان کی افغانستان تک دسترسی آسان ہوگئی ہے -