Jul ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران و چین کے درمیان کتاب کی طباعت کے سمجھوتوں پر دستخط

ادبی پل ایجنسی کے ڈائریکٹر نے بیجنگ میں کتابوں کی نمائش میں ایران و چین کے درمیان مشترکہ کتابوں کی چھپائی سے متعلق چار سمجھوتوں پر دستخط کئے جانے کی خبر دی ہے۔

ادبی پل ایجنسی کے ڈائریکٹر مجید جعفری اقدم نے تسنیم نیوز ایجنسی سے گفتگو میں بیجنگ میں بائیس سے چھبیس اگست تک منعقد ہونے والی کتابوں کی چوبیسویں نمائش میں اس ایجنسی کی شرکت کا ذکر کر تے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ سال اس نمائش میں دنیا کے چھبیس ملکوں کے ناشرین نے شرکت کی اور مجموعی طور پر کتابوں کی چھپائی کے تین ہزار دو سو چوالیس سمجھوتے طے پائے۔

جعفری اقدم نے کہا کہ چین کے چار معتبر ناشرین کے ساتھ چین میں ایران کی کتابوں کی مشترکہ چھپائی اور ایران میں چین کی کتابوں کی مشترکہ چھپائی کے متعدد سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

ٹیگس