افغانستان میں ایرانی مصنوعات کی مقبولیت میں اضافہ
Aug ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
معیاری ایرانی مصنوعات نے افغانستان کے بازاروں میں رونق پیدا کردی اور افغان عوام میں ایرانی مصنوعات کو بے انتہا پسند کیا جارہا ہے۔
یہ بات افغانستان کے جنرل کسٹم کے چیئرمین احمد رشار پوپل نے شمال مشرقی ایران کے سرحدی شہر تایباد کے دورے اور دوغارون سرحد کے معائنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ دوغارون سرحد سے ایرانی مصنوعات کی افغانستان میں درآمدات کے نتیجے میں افغانستان میں تجارت کو فروغ ملا ہے اور روزگار کے نئے موقع پیدا ہوئے ہیں۔افغانستان جنرل کسٹم کے چیئرمین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دوغارون سرحد سے تجارتی لین دین کے باعث افغانستان کی اقتصادی مشکلات میں کافی حدتک کمی واقع ہوئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایران سے بڑی مقدار میں بلڈنگ میٹریل، پیٹرولیم مصنوعات اور دوسری اشیا دوغارون سرحد کے ذریعے افغانستان برآمد کی جاتی ہیں جن کی مالیت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔