Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • چابہار بندرگاہ شمال جنوب کوریڈور کا اقتصادی دروازہ

چابہار بندرگاہ ایران کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان، وسطی ایشیا کے ملکوں کی منڈیوں نیز روس اور ہندوستان کی بھی منڈیوں کی ضروریات کے کچھ حصے کو پورا کررہی ہے۔

ایران کے جنوب مشرقی چابہار کے آزاد تجارتی علاقے کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالرحیم کردی نے ایران پریس سے گفتگو کے دوران علاقے کے ملکوں کے لئے چابہار بندرگاہ کی اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چابہار بندرگاہ کی اسٹریٹجیک پوزیشن اور اس بندرگاہ سے استفادے میں ٹرانسپورٹ کے کم اخراجات نےعلاقے کے ملکوں کے اس عزم کو پختہ کردیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکا کی خودسرانہ پابندیوں کے باوجود وہ چابہار بندرگاہ کے پروجیکٹ میں شامل رہیں۔ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں چابہار بندرگاہ کھلے سمندر کی واحدایرانی بندرگاہ ہے جو بحیرہ مکران اور بحرھند کے ساحل پر واقع ہے۔ چابہار بندرگاہ اپنی اسٹریٹیجک پوزیشن اور خشکی میں گھرے افغانستان، ترکمنستان، ازبکستان، تاجیکستان، قرقیزستان اورقزاقستان جیسے ملکوں کی آزاد سمندری راستوں تک آسان رسائی کے پیش نظر خاص اہمیت کی حامل ہے۔

ٹیگس