Oct ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • چابہار بندرگاہ میں بحری جہازوں کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت

چابہار بندرگاہ پہلی بندرگاہ ہے جو ہم اس کے لیے BOT معاہدے کے تحت ایک بین الاقوامی آپریٹر کو راغب کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پورٹس اینڈ شپنگ اتھارٹی کے منیجنگ دائریکٹرمحمد راستاد نے بندرگاہ چابہار سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس میں کہا ہے کہ بندرگاہ چابہار اپنے بنیادی ڈھانچے، سمندر تک رسائی، نئے سامان کی وجہ سے سپر پوسٹ پینامیکس بحری جہازوں کو ایڈجسٹ کر سکتی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اس بندرگاہ میں بنیادی ڈھانچے، سمندر تک رسائی، نئے سامان کی وجہ سے سپر پوسٹ پینامیکس بحری جہازوں (super post panamax ships ) کے داخلے کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے.

انہوں نے ہندوستان، افغانستان اور ایران کے درمیان چابہار کوریڈور کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چابہار بندرگاہ کے فوائد میں سے ایک اس کی وسیع مارکیٹ ہے جو انڈین اوشن کے ساحلی ممالک، مشرقی افریقی ممالک، بعض عرب ممالک، افغانستان اور وسطی ایشیاء کے ممالک پر مشتمل ہے.

انہوں نے کہا کہ چابہار بندرگاہ پہلی بندرگاہ ہے جو ہم اس کے لیے BOT معاہدے کے تحت ایک بین الاقوامی آپریٹر کو راغب کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

 

ٹیگس