ایرانی مصنوعات کی عراق میں بڑی مانگ
ایرانی مصنوعات کی عراقی مارکیٹ میں بہت بڑی مانگ ہے۔
عراق میں تعنیات ایران کے تجارتی مشیرناصربہزاد نے تجارت کے شعبے میں ایران اور عر اق کے تعلقات کے تناظر میں کہا کہ ایران اورعراق کے تجارتی تعلقات کی حکمت عملی، مشترکہ مقاصد پر مبنی ہے اور دونوں ممالک باہمی تجارت کو فروغ دینے اور پیداوارکو بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہیں۔
انہوں نے دنیا سے عراق کے درآمد کیے گئے مصنوعات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان مصنوعات میں مشینری اور صنعتی مشینری، ادویات اور طبی سامان، بجلی کا سامان، کھانے پینے کی اشیاء، آئرن اور اسٹیل کی مصنوعات کا نام لیا جاسکتا ہے.
ناصربہزاد نے کہا کہ عراق میں ایران کی زیادہ تر برآمدات کا انتظام اب مارکیٹ کی طلب کے مطابق کیا جاتا ہے اور اسی لحاظ سے ملک میں تیار کی جانے والی ایرانی مصنوعات کی عراقی مارکیٹ میں بہت بڑی مانگ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور عراق کے تجارتی تعلقات کی حکمت عملی کی بنیاد پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے، اقتصادی توسیع اور زر مبادلہ کے ذخائز میں اضافہ کرنے کے مقصد سےعراق کیساتھ تجارتی تعلقات کو 20 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کے دوران ایران اور عراق کی نان آئل مصنوعات کے تجارتی حجم کی شرح 10 ارب ڈالر تھی جس میں رواں سال کے دوران قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔