Nov ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • ایرانی قالین کی عالمی طلب میں اضافہ

ہاتھ سے بنے ایرانی برانڈ قالینوں کی عالمی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

ایران نیشنل کارپیٹ سینٹر کی سربراہ فرشتہ دستپاک نے ہاتھ سے بنے ایرانی برانڈ قالینوں کی نمائش کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعداد شمارہ سے ایرانی قالینوں کی عالمی طلب میں اضافے کی نشاندھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کسٹم کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہاتھ سے بنے اسی فی صد ایرانی قالین بیرون ملک برآمد کیے جا رہے ہیں اور صرف بیس فی صد ایسے قالین اندرون ملک فروخت ہوتے ہیں۔

فرشتہ دستپاک نے مزید کہا کہ چین نے بھی ہاتھ سے بنے ایرانی برانڈ قالینوں کی درآمد میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور حال میں ایرانی قالینوں کی ایک نمائش بھی چین میں لگائی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ ہاتھ سے بنے ایرانی برانڈ قالینوں کی نمائش تہران کے تاریخی نیاوران پیلس کمپلکس میں منعقد کی گئی جس میں ایران کی اٹھائیس نامور قالین ساز کمپنیوں نے حصہ لیا۔اس نمائش میں ایران کے مختلف صوبوں اور شہروں بشمول تبریز، اصفہان، قم، کاشان، اردکان، سیرجان، چہار محال و بختیاری، ترکمن اور نائین وغیرہ کے مشہور ڈیزائنوں اورمخصوص رنگوں کے حامل قالین فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔

ٹیگس